ڈومیلی میں بارش نے تباہی مچا دی، بارشی پانی گھروں میں داخل، محنت کش کی بیٹیوں کا جہیز بہہ گیا

0 54

ڈومیلی میں بارش نے تباہی مچا دی کئی علاقے زیر آب آگئے ،گھروں میں پانی داخل ، غریب محنت کش کی بیٹیوں کا جہیز بھی پانی میں بہہ گیا ، لاکھوں کا نقصان ، بروقت انتظام نہ کرنے پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں تین گھنٹوں سے جاری بارش سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ، بند کا راستہ بند ہونے کی وجہ سے ٹوٹ گئی اور پانی کا ریلہ لو گوں کے گھروں میں داخل ہو گیا ، جس سے ایک غریب محنت کش ہو ٹل والا ملک بشیر جس نے اپنی دونوں بیٹیوں کی شادی کے لیے جہیز بنا رکھا تھا ، جس میں فر نیچر ، برتن ، کپڑے اور دیگر قیمتی اشیاء پانی میں بہہ گئیں، اسی طرح دیگر گھروں میں بھی پانی داخل ہو نے سے لو گوں کا لاکھوں کا نقصان بتا یا جا تا ہے۔

غریب محنت کش نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ ہم کئی دنوں سے کہہ رہے تھے کہ پانی کا بندو بست کیا جائے مگر ہماری ایک نہ سنی گئی اور ہماری بیٹیوں کا جہیز جو ہم نے بڑی مشکل سے بنایا تھا وہ سارا پانی میں خراب ہو گیا ، ہمارے ساتھ زیادتی ہو ئی ہے ، ہماری مدد کی جائے ، شدید بارش کی وجہ گھروں میں پانی داخل ہو نے سے سو ئے ہو ئے لوگ بھی جاگ اٹھے اور ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.