پنڈدادانخان میں دن دیہاڑے دو مسلح ڈاکو سیمنٹ کے ڈیلر سے سوا کروڑ لوٹ کر فرار

0 316

پنڈدادانخان کے علاقہ ہرن پور میں دن دیہاڑے مسلح ڈاکو تاجر سے سوا کروڑ لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے، پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق غریب وال میں سیمنٹ کے بڑے ڈیلر ظہیر احمد ہرن پور بینک میں 1 کروڑ 24 لاکھ روپے جمع کروانے جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو ان سے گن پوائنٹ پر نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پنڈدادنخان پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی، ضلع جہلم میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.