ناجائز منافع خوری کسی صورت قبول نہیں،خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ

ڈومیلی: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر نے اچانک ڈومیلی کا تفصیلی دورہ کیا، ان کے ہمراہ نائب تحصیلدار ذوالفقار علی بھٹی بھی تھے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈومیلی مین بازار سبزی فروٹ، کریانہ، بیکری، تندور کی شاپس کو چیک کیا، ریٹ لسٹیں نہ ہونے پر کئی دوکانداروں کو جرمانے بھی کئی گئے، تندور پر روٹی کے وزن اور ریٹ کو بھی چیک کیا۔
اس کے بعد انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی کادورہ کیاگیا جس میں وارڈ ز سمیت دیگر شعبہ جات کوچیک کیاگیا۔صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایات کی۔ بعد ازاں ڈومیلی میں موجود پٹوار خانہ کا بھی وزٹ کیا وہاں ریکارڈ کو چیک کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کاکہناتھاکہ ناجائز منافع خورری کسی صورت قبول نہیں، تمام دوکاندار ریٹ لسٹیں دوکان پر آویزاں رکھیں، ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں، خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔