جلالپور تا خوشاب نہر کے منصوبہ پر بھی کام بند، 400 سے زائد محنت کش نوکری سے فارغ

0 17

پنڈدادنخان: للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے ٹراما سینٹر ٹوبھہ کے بعد جلالپور تا خوشاب نہر کے منصوبہ پر بھی کام بند، 400 سے زائد محنت کش نوکری سے فارغ کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق للِہ تا جہلم ڈوول کیرج وے کے بعد جلالپور تا خوشاب نہر کے میگا پروجیکٹ پیکج ٹو ڈھیری تا بھیلووال پر کام بند ہو گیا جس کے باعث 400 سے زاہد محنت کشوں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ ٹھیکیدار کے ساتھ پرانی فیول پرائس پر معاہدہ کیا گیا تھا جو کہ فیول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے ٹھیکیدار نے نئی فیول پرائس پر معاہدہ کرنے کا اسرار کیا جس کو منظور نہ کیا اور ٹھیکیدار نے کام کو بند کر کے مزدوروں کو فارغ کر دیا۔

نوکری سے نکالے جانے پر تحصیل پنڈدادنخان کے کئی نوجوان بیروزگار ہو گئے جبکہ ڈھیری تا بھیلووال پیکج ٹو پر مٹی کا ہر قسم کا کام روک کر مشینری انڈر گراؤنڈ کر دی گئی جبکہ جلالپور کندووال کینال پر کنکریٹ ورک جاری ہے جو کہ پانچ چھ دنوں تک روکے جانے کی اطلاعات ہیں۔

تحصیل پنڈدادنخان کیلئے تمام میگا پراجیکٹس جلالپور کندووال کینال، للِہ جہلم روڈ ڈیول کیرج وے منصوبہ، ٹوبھہ ٹراما سنٹر پر کام روکنے کے باعث تحصیل پنڈدادنخان کے عوام میں سخت مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

سماجی حلقوں نے سیاسی سماجی شخصیات رفاعی تنظیموں سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے میگا پراجیکٹس کیلئے آواز بلند کریں تاکہ ان منصوبوں پر کام جاری رہ سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.