پنڈدادنخان میں غیرت کے نام دیور نے بھابھی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا، ملزم فرار

پنڈدادنخان میں غیرت کے نام دیور نے بھابھی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا، ملزم فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ سگھر پور میں یاسر محمود نے غیرت کے نام پر اپنی بھابھی (ث) کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا، ملزم نے کھیتوں میں بلا کر خاتون کے سر پر ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کیا۔
ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر لیے، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
تھانہ جلال پور شریف میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔