ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی وکٹوریہ پل دریائے جہلم پر فلڈ موک ایکسرسائز

0 12

پنڈدادنخان: ضلعی انتظامیہ جہلم کی ہدایات پر ریسکیو 1122 پنڈدادنخان نے وکٹوریہ پل دریائے جہلم پر رواں سال کی دوسری فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد علی، تحصیلدار، ایس ڈی او ایریگیشن عارف علی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائف سٹاک ڈاکٹر ظفر، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر صبور ثاقب، سول ڈیفنس آفیسر، محکمہ انہار، محکمہ تعلیم اور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں کے علاوہ ریسکیو والنٹیئرز اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔

انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے سیلابی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی جس میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، ریسکیوز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر PDMA صبور ثاقب نے فلڈ موک ایکسر سائز کا جائزہ لیا اور تمام اداروں کی تیاری کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کرنا آسان کام نہیں ہے لیکن ہم سب ملکر یہ کام احسن طریقے سے سر انجام دے سکتے ہے۔

انہوں نے اس موقع پر محکمہ پنجاب ایمرجنسی سروس، محکمہ صحت،  لائیو سٹاک، ایریگیشن اور محکمہ تعلیم کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بہترین انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کی تلقین کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے اس موقع پر عوام کو پیغام دیا کہ دریا میں نہانے پر پابندی ہے تاکہ کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔ آج کی ان مشقوں کا بنیادی مقصد کسی بھی سیلابی صورتحال سے پہلے تمام آ لات کو  چیک کرنا اور تمام محکموں کی تیاری کا جایزہ لینا ہے، ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.