للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے بعد جلالپور تا خوشاب نہر کے منصوبہ پر بھی کام بند

پنڈدادنخان: للِہ تا جہلم ڈوول کیرج وے کے بعد جلالپور تا خوشاب نہر کے منصوبہ پر بھی کام بند کر دیا گیا، متعلقہ ٹھیکیدار نے فیول پرائس نہ بڑھانے کی وجہ سے کام کو بند کر دیا کام کرنے والے تمام ورکرز کی کلیئرنس کر دی، متعلقہ ٹھیکیدار کے ساتھ پرانی فیول پرائس کے تحت معاہدہ کیا گیا تھا لیکن اب فیول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد ٹھیکیدار نے نئی فیول پرائس پر معاہدہ کا اسرار کیا جس کو نہ مانا گیا جس پر ٹھیکیدار نے کام بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق للِہ تا جہلم ڈوول کیرج وے کے بعد جلالپور تا خوشاب نہر کے میگا پروجیکٹ پر کام بند ہو گیا، متعلقہ ٹھیکیدار کے ساتھ پرانی فیول پرائس پر معاہدہ کیا گیا تھا جو کہ فیول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے ٹھیکیدار نے نئی فیول پرائس پر معاہدہ کرنے کا اسرار کیا جس کو منظور نہ کیا اور ٹھیکیدار نے کام کو بند کر کے مزدوروں کو فارغ کر دیا۔
نوکری سے نکالے جانے پر تحصیل پنڈدادنخان کے کئی نوجوان بیروزگار ہو گئے، نہر کا منصوبہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کے لیے ایک سنہرا خواب تھا جس کو تعبیر ملنا اب مشکل نظر آ رہا ہے۔
اہل علاقہ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی ناصر للِہ سے اپیل ہے کہ خداراہ اس منصوبے کو بند ہونے سے بچائیں اور اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور ٹھیکیدار کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کریں اگر ایک بار منصوبہ روک دیا گیا تو دوبارہ سے چلانا مشکل ہو جائے گا۔