ڈیلول کیرج وے منصوبہ؛ احسن اقبال جلد منصوبہ کا دورہ کریں گے۔ سید زاہد شیرازی

پنڈدادنخان: ڈیلول کیرج وے منصوبہ فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے احسن اقبال جلد منصوبہ کا دورہ کریں گے، فنڈز کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے سینئر رہنما بلال اظہر کیانی کی بھرپور کاوش معاونت حاصل ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے نائب صدر کرنل (ر) سید زاہد شیرازی نے میڈیا ہاؤس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلول کیرج وے منصوبہ کی بروقت تعمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات انتہائی حوصلہ افزا رہی ہے جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ منصوبہ کو بروقت مکمل کیا جائے گا جس کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال جلد ضلع جہلم کا دورہ کریں اور للِہ ڈیلول کیرج وے منصوبہ کا جائزہ لیں گے۔
کرنل (ر) سید زاہد شیرازی نے بتایا کہ انکی احسن اقبال سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے بتایا کہ سینئر رہنما مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی اس منصوبہ کی تعیمر میں خصوصی دلچسپی لے لیے ہیں اور مجھے بار بار عوامی مفاد کے اس منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے کہہ رہے ہیں۔
کرنل ریٹائرڈ سید زاہد حسین شیرازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی مفاد کے منصوبوں کی جلد بحالی اور تعمیر کے عزم پر یقین رکھتی ہے، ٹوبھ ٹراما سنٹر کیلئے بھی جلد فنڈز بحال کرائے جائیں گے۔