ضلع جہلم کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔ بلال اظہر کیانی

0 13

دینہ: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ للِہ انٹر چینج سے جہلم تک روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور پارٹی کی معاشی ٹیم کے رکن بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ضلع جہلم کے عوام کو جلد خوشخبری دیں گے، جہلم کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آئندہ چند روز میں جہلم کا دورہ کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال منصوبے کی تعمیر کیلئے تخمینے کا جائزہ لیں گے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال منصوبے کی سائٹ کا دورہ کرکے یہ جائزہ لیں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا علاقے کے عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری درخواست قبول کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.