ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ بارش کے بعد پنڈدادنخان جہلم روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول بن گئے

پنڈدادنخان: ڈیول کیرج وے منصوبہ عوام کے لیے اذیت کا سبب بن ، پنڈدادنخان جہلم روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، پنن وال، پنڈی سید پور اورجلال پور کے علاقوں میں حادثات معمول بن گئے۔
حالیہ بارشوں کی وجہ سے حادثات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں اور ریسکیو اسٹیشن دور ہونے کی وجہ سے علاقہ جالپ کے مکینوں کو شیدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بروقت فرسٹ ایڈ نہ ملنے کے باعث متعدد شہری معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام سے استدعا کی ہے کہ پنڈی سید پورمیں ریسکیو پوائنٹ قائم کیا جائے تا کہ زخمیوں کو بروقت ریسکیو سروس مہیا کی جاسکے۔ریسکیو پوائنٹ کے لئے پنڈی سید پور کے شہری اپنی زمین بھی دینے کے لئے تیار ہیں۔
علاقہ مکینوں نے مون سون کے موسم اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کے پیش نظرحکام سے خصوصی توجہ کا مطالبہ کیا ہے۔