دینہ کا 26 سالہ نوجوان نجی کیڈٹ کالج میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

دینہ: نجی کیڈٹ کالج میں کام کے دوران 26 سالہ محنت کش الیکٹریشن کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122نے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا، میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مفتیاں دینہ کا رہائشی 26سالہ الیکٹریشن محمد اعجاز ولد محمد سر ور دینہ کے قریب نجی کیڈٹ کالج کی چھت پر بجلی کا کام کر رہا تھا کہ اچانک واپڈا کی مین لائن 11000KV کی تار چھو جانے سے کرنٹ لگ گیا جس سے 26 سالہ محمد اعجاز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہو نے والے محمد اعجاز کی ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا، نوجوان کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔