للِہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی کا سنگ میل ہے۔ چوہدری فیصل فرید

0 16

پنڈدادنخان: للِہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی کا سنگ میل ہے، 40 سال تک اقتدار میں رہنے والے ایک منصوبہ گنوا دیں۔ ڈیول کیرج وے، ٹراما سینٹر ٹوبھہ، جلالپور نہر، پاسپورٹ آفس، کندوال واٹر سپلائی سکیم سمیت درجنوں ترقیاتی کام فواد چوہدری کا کریڈٹ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما تحریک انصاف چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء سے پہلے یہاں پر 40 سال مسلم لیگ کی حکومت رہی جس کانتیجہ سب کے سامنے ہیں، نوابزادہ مطلوب مہدی خان کے گھر کے سامنے بھی پل ہم نے بنوایا تھا انکے گھر کے سامنے سڑک بھی ہم بنائیں گے۔

چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈیول کیرج وے منصوبہ، پاسپورٹ آفس، کھیوڑہ پنڈدادنخان اسٹیڈیم، کندوال واٹر سپلائی سکیم، جلالپورشریف نہر، ٹوبھہ ٹراما سنٹر سمیت درجنوں ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ چوہدری فواد حسین کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹوبھہ ٹراما سنٹر اور ڈیول کیرج وے منصوبوں کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار بنایا جا رہا ہے جس کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، راولپنڈی ہائی کورٹ میں منصوبہ کے بجٹ میں انتہائی کم رقم مختص کرنے پر رٹ دائر کریں گے اور اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کیلے بھرپور جہدوجد کریں گے۔

چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ عوام اپنی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پریس کانفرنس کے بعد تحصیل بھر کے نمائندہ افراد کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجر، وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات اور رفاعی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.