آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں ایمونیا گیس پائپ لائن پھٹنے سے 11 مزدوروں کی حالت غیر

0 15

پنڈدادنخان: کھیوڑہ آئی سی آئی سوڈا ایش میں خوفناک حادثہ، ایمونیا گیس کی پائپ لائن پھٹنے سے خطرناک ایمونیا گیس کے اثرات سے گیارہ مزدوروں کی حالت غیر ہو گئی۔

ایک مزدور کی حالت انتہائی خراب ہونے پر فیکٹری سے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا جس کا وہاں ایمرجنسی میں علاج جاری ہے۔

تین مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا گیا جن میں سے ایک مریض کی حالت بگڑنے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان سے راولپنڈی ہسپتال شفٹ منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی مریض آئی سی آئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، حادثہ کے بعد فیکٹری کے قریبی رہائشیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ایمونیا گیس کے اثرات سے بچے اور بوڑھے متاثرہونے کا خدشہ ہے، آئی سی آئی انتظامیہ کی طرف سے اس حادثے کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے سوڈا ایش فیکٹری آئی سی آئی کمپنی میں ہونے والے واقعہ بارے معلومات حاصل کیں اور سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ جائے وقوعہ کا وزٹ کرکےمعائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کمپنی کا سیفٹی اور سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.