ڈیول کیرج وے کا منصوبہ کسی صورت التوا کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ چوہدری عابد اشرف جوتانہ

0 20

پنڈدادنخان: ڈیول کیرج وے کا منصوبہ کسی صورت التوا کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا، گزشتہ چندسالوں میں پنڈدادنخان کو سنگین مسائل کا سامنا رہاہمیں اپنی تحصیل کی تعمیروترقی کا تحفظ خود کرنا ہے، ہمارے ووٹوں سے ایوانوں تک پہنچنے والوں نے عوامی خدمت کی بجائے اقتدار کی سیاست کی۔

ان خیالات اظہار تحصیل پنڈدادنخان کی معروف سیاسی شخصیت امیدوار براے قومی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد کے ہمراہ اپنے ڈیرے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیول کیرج روڈ کا کریڈٹ لینے والے تو کھڑے ہو جاتے ہیں منصوبہ حکومت کے پہلے سالوں میں کیوں نہ شروع ہوا ، ڈیول کیرج وے صرف تحصیل پنڈدادنخان کا نہیں بلکہ ضلع جہلم کا منصوبہ ہے ، ن لیگ نے بھی پچاس کروڑ بجٹ دے کرعوام کے ساتھ مذاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکہ پہلے اپنی تحصیل کے مسائل حل کروانا ہیں ہم نے فواد چوہدری پر اعتماد اس لیے کیا تھا کہ شاید ہماری پسماندہ تحصیل کی تعمیرو ترقی کے لیے کام کریں گے لیکن انہوں نے بھی عوام کو مزید ازیت میں مبتلا کیا ڈ یول کیرج وے منصوبہ تحصیل پنڈدادنخان کیلئے معاشی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے جوکہ اس وقت عوام کے لیے درد سر بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہی سہی کثرن لیگ کی حکومت نے موجودہ بجٹ میں اس منصوبے کیلئے انتہائی کم رقم مختص کرکے نکال دی ہے جو کہ منصوبہ کو ناکام بنانے کی سازش ہے جس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ آج موٹروے بند کرنے کی باتیں کرنے والوں نے اپنے تین سال سے زیادہ دورِ حکومت میں پنڈدادنخان کے منصوبوں پر توجہ دی ہوتی تو کم از کم سڑک کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہوتا لیکن ان سے تو روڈ کی مرمت تک نہ کروائی گئی سڑک کی تعمیر کے لیے چھ ارب ریلیز کروانے کے دعوے کیئے گئے وہ رقم کہاں ہے کیا وہ پیسے صرف سڑک مزید برباد کرنے کے لیے استعمال ہوئے مون سون شروع ہونے کو ہے اور حالات سے ظاہر ہورہا ہے عوام کو کشتیوں پر سفر کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈ یول کیرج وے منصوبہ پر تحصیل پنڈدادنخان کا ہر باسی ہم آواز ہوکر احتجاج کریگا اور اقتدار کے مزے لوٹنے والوں سے سوال ہوگا ترقی ہمارا بنیادی قانونی آئینی حق ہے جس پر نہ سیاست ہوگی اور نہ ہی کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی ہم ہر فورم پر جانے کے لیے تیار ہیں بہت جلد تحصیل بھر سے معززین کو اکٹھا کرکے مستقبل کے لا ئحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

سابقہ تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ تحصیل کی عوام اب کسی دھوکے اور قریب میں نہیں اے گی اپنے فیصلے خود کریں گے۔ ٹوبھ میں زیر تعمیرٹراما سنٹر کیلئے حالیہ بجٹ میں 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جو باعث شرم ہیں ٹوبھ کا علاقہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کا اپنا گھر ہے یہ اپنے گھر کا منصوبہ مکمل نہیں کروا پا رہے، تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.