پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ہوشربا اضافہ عوام کے گھروں میں ڈکیتی ہے، فواد چوہدری

0 19

وفاقی حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو فواد چوہدری نے عوام کے گھروں میں ڈاکا قرار دے دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دو ہفتوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے باعث مہنگائی کی ستائی عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل یقین اضافے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے گھروں میں ڈکیتی قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنی مہنگائی کرنے کے بعد حکومت آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر تو وصول کرلے گی مگر اتنی مہنگائی کرکے متوسط اور غریب طبقہ تو تباہ و برباد کردیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اتنی مہنگائی کے بعد مڈل کلاس بزنس میں کیسے گزارا کرے گا، غریب اور متوسط عوام کیسے سفر کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ دو ہفتوں میں موجودہ حکومت نے 75 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے اس کے باوجود ڈالر کی پرواز میں کوئی کمی نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہنگائی موجودہ حکومت کو مسلط کرنے کی قیمت ہے جو پاکستانی عوام کو ادا کرنی پڑرہی ہے، ہم اس حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج شروع کریں گے اور عوام سے بھی گزارش کریں گے کہ لوگ موجودہ حکومت کے خلاف گھروں سے نکلیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت بڑا معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے اور اب ہمیں ہر صورت موجودہ حکومت سے جان چھڑانی ہوگی کیوں کہ موجودہ حکومت مغربی ایجنڈے پر کاربند ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.