پنڈدادنخان میں کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، موٹرسائیکل سوار ٹرالر کے نیچے جاں بحق

0 9

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، موٹرسائیکل سوار ٹرالر کے نیچے جاں بحق، خاتون زخمی، میت اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ پنڈی سیدپور بس سٹاپ پر سوزوکی کیری ڈبہ نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل سیمنٹ سے لوڈ ٹریلر کے نیچے آ گیا

موٹر سائیکل سوار 25سالہ عمر ولد منیر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 30 سالہ شازیہ کوثر زوجہ غلام عباس زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی۔ 25 سالہ عمر کی میت کو رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف جبکہ زخمی خاتون کو سول ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.