تحصیل پنڈدادنخان میں چلنے والی تیز ہواؤں اور آندھی سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان

0 767

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں گزشتہ رات سے چلنے والی تیز ہواؤں اور آندھی سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان، فصلوں کے نقصان سے کسانوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، محکمہ زراعت کی عدم دلچسپی سے کسانوں میں فصلوں کی بروقت کاشت اور رہنمائی کی آگاہی مہم زبانی دعووں تک محدود رہی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادن خان میں محکمہ زراعت کی عدم دلچسپی اور کسانوں میں عدم آگاہی قدرتی آفات کمپنیوں کی زرعی ادویات کی فروخت تک دلچسپی کے باعث کسانوں کی سال بھر کی محنت بری طرح متاثر ہوئی، اس سے قبل بھی محکمہ ذراعت کی مبینہ آشیرباد سے پنڈدادنخان میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا اور غریب کسانوں کی فصلیں متاثر ہوئیں لیکن ذمہ داران نے معاملہ دبا دیا۔

محکمہ زراعت کی عدم دلچسپی سے کسانوں میں فصلوں کی بروقت کاشت اور رہنمائی نہ ہونے کے باعث تیز رفتار آندھی نے مکئی کی کھڑی فصلوں کو اجاڑ دیا جس سے کسانوں کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ علاقہ جالپ میں کئی ایکٹر پر کھڑی فصل تیزی آندھی کے باعث زمین بوس ہوگئی، کسانوں کے لیے قدرتی آفات اور فصلوں کی بروقت کاشت کے بارے کسی قسم کی مہم نہیں چلائی جاتی۔

سماجی حلقوں اور کسانوں نے حکومت پنجاب سے محکمہ ذراعت میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا فوری نوٹس لینے اور نقصان کی تلافی کے لیے ریلیف دینے کی اپیل کی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.