انتخابات کی تاریخ کے ممکنہ اعلان کو سن کر ن لیگ اور ہمنواء بد حواس ہو گئے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ ابھی انتخابات کے حق میں نہیں ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں یا نہ کریں لیکن انتخابات کی تاریخ کا سن کر شریف فیملی اور ہمنواء جس طرح بد حواس ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے یہ طے ہے کہ وہ خود بھی اپنی عوامی نامقبولیت سے آگاہ ہیں اور قطعاً نہیں چاہتے انتخابات ہوں۔
صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں یا نہ کریں لیکن انتخابات کی تاریخ کا سن کر شریف فیملی اور ہمنواء جس طرح بد حواس ہوئے ہیں اس سے یہ طے ہے کہ وہ خود بھی اپنی عوامی نامقبولیت سے آگاہ ہیں اور قطًًًُعاً نہیں چاہتے انتخابات ہوں۔ https://t.co/wXuNaSJiPL
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 12, 2023
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انتخابات کی تاریخ کے فوری اعلان کا مطالبہ کر رکھا ہے۔