پنڈدادنخان: ہرنپور میں جنسی درندے کی 10 سالہ بچے سے بد فعلی کی کوشش، ملزم فرار

0 169

پنڈدادنخان: نواحی علاقہ ہرنپور میں جنسی درندے کی دس سالہ بچے سے بد فعلی کی کوشش ، علی عرف بجلی نے کبوتروں کا لالچ دیکربچے کو ورغلاتا اور ڈراتا دھمکاتا رہا، بچے کے لواحقین کا الزام، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ہرنپور میں علی عرف بجلی ولد افتخار قصاب نے دس سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، علی نامی جنسی درندہ کبوتروں کا لالچ دیکر کئی دن سے بدفعلی کرنے کوشش کررہا تھااور بچے کو ہراساں کرتا رہا۔

ملزم بچے کو دھمکی دیتا تھا کہ اگر تم نے کسی کو بتایا میں تمہیں جان سے مار دوں گا۔ بچہ ڈرا سہما ہواگھر پہنچا تو اس تو اسکے و الدین نے پوچھا تو بچے نے بتایا علی بجلی نامی شخص دودن سے میرے ساتھ زبردستی بد فعلی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور مجھے مارنے کی دھمکی بھی دیتارہا ہے۔

محمد وقاص نے تھانہ پنڈادنخان میں ملزم علی کے خلاف ایک درخواست دی جس پر ایس ایچ او راجہ آصف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور علی نامی ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئیں۔

اس موقع پر ایس ایچ او راجہ آصف نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جنسی درندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اپنے تھانہ کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اور امن و امان بحال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی عرف بجلی ولد افتخار کو بہت جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.