کھیوڑہ کے پنک سالٹ کی برآمد، پاکستان اور امریکی کمپنی میں معاہدہ

0 136

پاکستان منزل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکن کمپنی ایم ایس سی آئی کے درمیان پنک سالٹ ریفائن کرکے مارکیٹنگ کرنے اور برآمد کرنے کی مفاہمت کی یاد داشت کا معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان منزل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکن کمپنی ایم ایس سی آئی کے درمیان طے پانے والے ایم او یو پر دستخط کئے گئے جس کے مطابق امریکن کمپنی ابتدائی طور پر دو سو ملین کی سرمایہ کاری کرے گی اور کھیوڑہ سالٹ رینج کے پنک سالٹ ریفائن کرے گی اس کے لیے جدید ترین پلانٹ لگائے گی۔

بعد ازاں اس میں سے توسیع بھی کی جائے گی، پی ایم ڈی سی کی طرف سے انجینئر اسد اللہ جبکہ نجی کمپنی کے سی ای او احمد ندیم نے دستخط کئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.