عوام دوست منصوبوں کو سیاسی بونے اپنی شکست کے خوف سے بند کروا رہے ہیں۔ فیصل چوہدری

0 82

پنڈدادنخان: چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی کاوشوں سے اربوں روپے کے منصوبے شروع ہوئے، عوام دوست منصوبوں کوسیاسی بونے اپنی شکست کے خوف سے بند کروا رہے ہیں۔

سینئر قانون دان چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی کاوشوں سے اور جانفشانی سے اربوں روپے لاگت کے منصوبے شروع کرائے۔ ایک نام نہاد لیڈر نے ترجیحی بنیادوں پر اپنے دروازے کے آگے سے روڈ مکمل کرا لی ہے جبکہ عوام دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے کھڑی نہ ہوئی تو ان کی نسلیں بھی اندھیروں میں چلی جائیں گی۔ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے، ٹوبھہ ٹراما سنٹر، جلالپور شریف نہر کے منصوبوں کو ہدف بنانا پست ذہنی سوچ کی عکاسی ہے، ان منصوبوں کے التوا میں جہلم کی پی ڈی ایم پیش پیش جن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہیں، ان کو یہ خوف ہے کہ ان منصبوں کی تکمیل سے انکی سیاسی قبر کھود جائے گی۔

چوہدری فصیل فرید ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ منصوبے ہم نے شروع کیے تھے جن کو عوام کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.