فواد چوہدری کی پاکستان پیپلز پارٹی میں آنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ سید امیر حمزہ کرمانی

پنڈدادنخان: سید امیر حمزہ کرمانی نے کہا کہ فواد چوہدری کی پاکستان پیپلز پارٹی میں آنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پارٹی کی اعلیٰ قیادت ان سے بدزن ہے، حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان سے چوہدری نذر حسین گوندل پیپلز پارٹی اور حلقہ کی عوام کے لئے موثر ترین امیدوار ثابت ہوں گے۔
امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 جہلم رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید امیر حمزہ کرمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار حکومت ہمیشہ مثالی رہے۔ حلقہ میں عوام کی نمائندگی کرنے کے لئے ٹھکانے کا ہونا ضروری ہے، آج تک پتہ نہیں چل سکا کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ضلع جہلم میں گھر ٹھکانہ کونسا ہے۔
سید امیر حمزہ کرمانی نے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی دلیروں کی جماعت ہے۔ حلقہ این اے 61 کا ہر دوسرا بندہ فواد چوہدری اور اس کے بھائی کے رویہ سے نالاں ہے، حلقہ پی پی 27سے چوہدری نذر حسین گوندل پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدوار ہیں خدا کے فضل وکرم عوام کی طاقت سے ضلع جہلم کو منی لاڑکانہ بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم نے مجھے اور چوہدری نذر حسین گوندل کو حلقہ این اے 61 اور پی پی 27 کے لئے عوامی نمائندگی کے اختیارات بخشے تو عوام کے ایک ایک ووٹ کا حق ادا کریں گے۔