گرمی کی شدت میں اضافہ، پنڈدادنخان کا نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

پنڈدادنخان: گرمی کی شدت میں اضافہ، پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ کا رہائشی نوجوان نہر میں ڈوب گیا، تین گھنٹے بعد نعش مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ کے معروف تاجر سیٹھ عامر کا جواں سالہ بیٹا حنظلہ گرمی کی تمازت مٹانے کیلئےخان محمد والی نہر میں نہا رہا تھا کہ نوجوان اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔
ریسکیو ٹیموں اور عوام نے تین گھنٹے کی کوشش کے بعد نوجوان کی نعش تلاش کر لی، نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی للِہ مارکیٹ میں کہرام مچ گیا۔