سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔ بیرسٹر تیمور نواز جٹ

0 121

پنڈدادنخان: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے لئے باعث افسوس اور قابل مذمت ہے، حکومت پاکستان کو اس پر نہ صرف آواز اٹھانے کی بلکہ اس معاملے کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوپائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان بیرسٹر چوہدری تیمور نواز جٹ نے سویڈن میں ہونے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سویڈن سے ہر لحاظ سے رابطے منقطع کرنے چاہئیں قرآن پاک جیسی مقدس کتاب کی بے حرمتی کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

تیمور نواز جٹ نے مزید کہا کہ اس دلخراش واقع پر ہر مسلمان کا دل افسردہ ہے، ایسے دل دہلا دینے والے واقع پر نہ صرف جرم کے مرتکب شخص کو سزا ملنی چاہئے بلکہ سویڈن حکام کو امت مسلمہ سے معافی مانگنی چاہئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.