ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان کی لیبارٹری کا عملہ مریضوں کو غلط رپورٹ دینے لگا

0 143

پنڈدادنخان: ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان کی لیبارٹری کا عملہ مریضوں کو غلط رپورٹ دینے لگا۔ غیر معیاری لیب کٹس، سب سٹینڈر کیمیکل، نان ایکوپمنٹ سپورٹڈ آئیٹم اور ایکوپمنٹ کی بروقت چیکنگ نہ ہونے کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کی لیبارٹری میں مریضوں کے لیب ٹیسٹ غلط آنے سے صحت یاب ہونے کے لیے جانے والے مریض مزید پریشانیوں کا شکار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان کی لیب مشینری کی مرمت اور دیکھ بھال کرنے والے اداروں کی عدم توجہی، مشینری سے متعلقہ نان سپورٹڈ ائٹم سب سٹینڈر کیمیکل اور غیر معیاری کٹس کا استعمال، ٹیسٹوں کے رزلٹ غلط آنے سے صحت یابی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا رخ کرنے والے افراد مزید پریشانیوں کا شکار ہونے لگے۔

دو ہفتے قبل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان سے سی پی سی کی رپورٹ ایچ بی 11 تھی جبکہ منڈی بہاؤالدین سے وہی ٹیسٹ کرانے پر 13 اعشاریہ 4 نکلی جبکہ گزشتہ روز بھی ایک لاکھ ترانوے ہزار پلیٹ لیٹس کو تیرہ ہزار رپورٹ کیاگیا۔ ٹیسٹ رپورٹ کے فرق کو مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا۔

سماجی اور رفاعی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی غفلت لاپروائی اور لالچ انسانی جانوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، شہریوں نے نگران وزیراعلی پنجاب اور وزیر صحت سے فوری طور پر نوٹس لے کر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.