دریائے جہلم میں ڈدبنے والے 2 نوجوانوں کو بچا لیا گیا، 20 سالہ نوجوان کی تلاش جاری

0 146

پنڈدادنخان: دریائے جہلم میں ڈدبنے والے 20 سالہ نوجوان کی تلاش جاری، دریا کی بے رحم موجوں کی پھنسے دو نوجوانوں کو مقامی افراد بچالیا تھا جبکہ ایک نوجوان پانی کی بے رحم موجوں میں بہہ گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں ایل سی آئی کے مقام پر نہاتے ہوئے ڈوبنے والے کھیوڑہ کے 20 سالہ نوجوان محمد انس ولد محمد افتخار محلہ اسلام گنج کھیوڑہ کی تلاش جاری ہے، ریسکیو 1122 نے ضلعی ہیڈ کوارٹر جہلم سے سکوبا ڈائیو ٹیموں کو بھی بلا لیا۔

گزشتہ روز رات ہونے کے باعث ملتوی ریسکیو آپریشن صبح 5 بجے سے دوبارہ شروع کر دیا گیا تھا جس میں جہلم سے بلائی گئی غوطہ خور ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ دریائے جہلم کی روانی کے باعث چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے مطابق دریائے جہلم کو پتھر ندی کے علاقہ تک سرچ کیا گیا ہے جبکہ ایل سی آئی کے ساتھ جہاں نوجوان دریائے جہلم میں ڈوبا وہاں پر پانی کی گہرائی 40 فٹ سے زیادہ ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.