پنڈدادنخان میں سیوریج ٹینک میں ڈوبنے والا ایک اور سینٹری ورکر جاں بحق، تعداد 2 ہو گئی

0 151

پنڈدادنخان میں سیوریج ٹینک میں ڈوبنے والا ایک اور سینٹری ورکر جان کی بازی ہار گیا، مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی۔

تفصیلات کے پنڈدادنخان میں ایک ورکر سیوریج ٹینک میں گر گیا جس کو بچانے کے لیے تین ساتھیوں نے کنویں میں چھلانگ لگا دی، زہریلی گیس کے باعث جابر نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 پنڈدادنخان عملہ نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی اور تین بے ہوش ورکروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا جہاں سے لیاقت نامی ورکر کو تشویشناک حالت میں سرگودھا ریفر کردیا گیا جوکہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ باقی ورکروں کو بھی سرگودھا ریفر کردیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی اس افسوسناک واقع پر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صحافیوں نے غمگین خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب خاندان کی مالی مدد کا فوری اعلان کیا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.