کوئی بھی بیرونی سازش ملک کی سالمیت کو کمزور نہیں کر سکتی۔ چوہدری نذر حسین گوندل

0 391

پنڈدادنخان: چوہدری نذر حسین گوندل نے کہا کہ کوئی بھی بیرونی سازش ملک کی سالمیت کو کمزور نہیں کر سکتی، پاکستان بنناایک معجزہ ہے اور ہمارا ملک قائم و دائم رہے گا، پیپلز پارٹی نے ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ اپنا ایک فعال کردار ادا کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے پنڈدادنخان چوہدری نذر حسین گوندل نے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم قربانیوں اور قائداعظم محمد علی جناح اور قائد ملت لیاقت علی خان کی ولولہ انگیز جیسی قیادت اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے دیا ہوا بہت بڑا معجزہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کی نا اندیشی کی بنا پر 1971 میں ملک دو ٹکڑے ہونا بڑا سانحہ تھا لیکن اس سانحہ کے بعد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی سیاسی بصارت جدوجہد کی بنا پر ملک میں ہر قسم کی اصلاحات کرکے مزدور اور کسان کو اپنا جائز حق عزت دلوایا اور عوام کے محفوظ مستقبل اور معاشی استحکام کے لیے سٹیل مل کراچی کا قیام، آرڈینس فیکٹری واہ کی توسیع کے ساتھ ساتھ چائنہ سے مضبوط تعلقات استوار کرکے ملک کی تعمیرو ترقی کا سفر شروع کیا۔

چوہدری نذر حسین گوندل نے کہا کہ آج ملک کے سیاسی اور معاشی حالات درست نہیں ہیں معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، افواج پاکستان مملکت کا بہترین سرمایہ ہے، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور مثبت سوچ رکھنے والے ہیں، سیاسی قیادت اب مسائل کا ادراک کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں سیاسی و معاشی ترقی کی طرف گامزن ہوگا، بلال بھٹوزرداری کی صورت میں ایک نوجوان باصلاحیت اعلیٰ سوچ رکھنے والے لیڈر ہیں جو ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بلال بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.