راجہ اسد خان این اے 67 میں متحرک، مقامی دھڑوں سے رابطے، بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم

پنڈدادنخان: سابق ایم این اے راجہ محمد افضل خان این اے 67 میں بھرپور سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے سرگرم، تحصیل پنڈدادنخان سمیت ضلع بھر میں مقامی دھڑوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آنے والے سیاسی عمل میں سابق ایم این اے راجہ اسد خان بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی سیاست سے کنارہ کشی کے بعد این اے 67 میں ان کا رول بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ راجہ محمد اسد افضل 2002 کے جنرل انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کے والد مرحوم سابق سینیٹر ممبر قومی اسمبلی راجہ محمد افضل خان کا شمارہاکستان کے سینئر سیاستدان میں ہوتا تھا۔
راجہ محمد اسد افضل خان کا این اے 67 میں سیاسی اثرورسوخ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔