اقتدار کی بجائے عوامی خدمت کے لیے سیاست کرنا مقصد ہے۔ چوہدری ناصر جاوید

0 206

پنڈدادنخان: چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے کہا کہ اقتدار کی بجائے عوامی خدمت کے لیے سیاست کرنا مقصد ہے، ڈیول کیریج وئے منصوبہ عوام کی سہولت کیلئے ہے اس کا کام جلد از جلد پایا تکمیل کو پہنچنا چاہیے، ملکوال میں ٹرینوں کی بندش کے باعث تین اضلاع کی عوام کو درپیش مشکلات ہیں جس پر وزیر ریلوے کو تفصیل سے بریف کیا گیا ہے اور جلد یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا، پارٹی اور عوام نے اعتماد کیا تو تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کو دور کرنا منشور ہے۔

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے صحافیوں سے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اقتدار میں ہوں یا نہیں ہوں میری اولین ترجیح پنڈدادنخان کی پسماندگی دور کرنا ہے، سیاست میں آنے کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ ہماری تحصیل بھی ترقی کرے اور یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات حاصل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے خصوصی ملاقات کی ہے اور ٹرینوں کی بندش کے حوالہ سے مکمل بریف کیا ہے جس پر خواجہ سعد رفیق نے مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے ٹرینیں جلد چلانے کا عندیہ دیا ہے، ملکوال میں ٹرینوں کی بندش کے باعث تین اضلاع کی عوام کو درپیش مشکلات کا سامنا ہے۔

چوہدری ناصر جاوید نے کہا کہ لِلہ انٹرچینج تا جہلم ڈیوول کیریج وئے منصوبہ جس پارٹی کا بھی ہو عوام کی سہولت کیلئے ہے اس منصوبہ پر بھی کام جلد مکمل ہونا چاہیے تاکہ عوام سفری سہولت سے مستفید ہوسکیں، اگر پارٹی اور عوام مجھ پر اعتماد کرتے ہیں تو تحصیل بھر کے مسائل حل کروانا میرا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے نمائندے کو سیاست سے بالاتر ہوکر اپنے حلقہ کے عوام کا سوچنا چاہیے، میرا منشور تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنا اور مسائل حل کرنا ہے، تحصیل پنڈدادنخان کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں ہوں پارٹی نے ٹکٹ دیا تو بھرپور انداز سے الیکشن لڑوں گا اور کامیاب ہوکہ اپنے حلقہ کے عوام کی آواز بنوں گا۔

چوہدری ناصر جاوید نے مزید کہا کہ عوامی مفادات کی خاطر سیاسی مخالفین بھی کر دارا کریں جہاں میری ضرورت پیش آئے حاضر ہوجاؤں گا۔ ملکوال پنڈدادنخان میں ٹرینوں کی تعداد میں کمی پاکستان ریلوے کو ہونے والے خسارہ کے باعث کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے توسط سے عوام سے درخواست ہے کہ ریلوے کو منافع بخش بنانے کے لئے موٹر سائکل جیسی خطرناک سواری کے بجائے ریلوے ٹرین کے سفر کویقینی بنائیں تاکہ ایک ٹرین کی بجائے ملکوال سے،غریبوال،کھیوڑہ،للِہ، خوشاب سمیت تمام ٹریک بحال کئے جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.