9 مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مضبوط پاک فوج ہے تو پاکستان ہے۔ حاجی ناصر محمود للِہ

0 74

پنڈدادنخان: افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن چوہدری حاجی ناصر محمود للِہ کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد اور استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز چلڈرن پارک سے لے کر کشمیر چوک تک اختتام پذیر ہوا جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ نے کہا کہ 9 مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا اورقومی تنصیبات پر حملے اور افواج پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، مضبوط پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، حکومت فوج کی اہم تنصیبات پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف صرف سخت ترین کارروائی ہی نہ کرے بلکہ ان کی اور ان کے سرپرستوں کی جائیدادوں کو بیچ کر پاک فوج کا ہونے والا نقصان پورا کرے۔ دشمن 75 سالوں میں وہ کچھ نہیں کر سکا جو ان شرپسندوں نے کیا۔

ریلی سے خطاب میں مقررین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پرچم بلند کر کے پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.