پنڈدادنخان میں 8 سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل اور 2 شہریوں کو زخمی کرنے والے 8 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان ملک عرفان صفدر برک اور ایس ایچ او جلالپور شریف چوہدری اللہ دتہ اور ٹیم کی بڑی کارروائی، چند روز قبل 8 سالہ بچے کو فائرنگ کر کے قتل، 10 سالا لڑکے اور ایک شہری کو زخمی کرنے والے 8 ملزمان گرفتار کر لیا۔
وقوعہ کے روز اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے رات گئے خود موقع اور ہسپتال کا وزٹ کیا تھا اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔
دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی اور نوک جھونک پر فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان نے فائرنگ کر کے محمد سعد کو قتل اور سفیان اور لیاقت کو زخمی کر دیا تھا، گرفتار ملزمان میں ولی محمد، بہادر خان، انار خان، سکندر حیات، حمزہ ناز، نئیر لیاقت، بشارت علی، لیاقت حیات شامل ہیں۔
ملزمان سے برریمانڈ جسمانی مزید تفتیش جاری ہے، روپوش ملزمان کو ایس ایچ او جلالپور اور ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ہے۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش دی جبکہ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔