پنڈدادنخان میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 2 افراد زخمی

0 73

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 2 افراد زخمی، ملزمان موقع سے فرار، ڈی پی او جہلم کا کرائم سین کا دورہ، زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں سگھر پور میں دیرینہ دشمنی کے باعث دو گروپوں میں تصادم ہوا ،تصادم میں فائرنگ کے نتیجہ میں 8 سالہ سعد موقع پر جاں بحق جبکہ راہگیر سمیت 2 افراد سفیان اور لیاقت شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کرائم سین اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادنخان کا دورہ کیا اور ڈی ایس پی پنڈ دادنخان نے ڈی پی او جہلم کو وقوعہ کے متعلق بریفننگ دی۔


پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کر کے تمام زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم کی سربراہی میں الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیے کر چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.