پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی

0 78

پنڈدادنخان: مسلح ڈکیتی کی واردات، اتھر گاؤں احمد آباد روڈ پر مسلح افراد نے ایک شخص کو دوران مزاحمت فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ للِہ ٹاؤن کے علاقہ اتھر گاوں کے قریب احمد آباد روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ڈکیتی کے دوران موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے اسحاق نامی شخص کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے آر ایچ سی للِہ ٹاؤن شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.