کھیوڑہ میں 8 سالہ بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

0 94

کھیوڑہ: اسلام گنج میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ محلہ اسلام گنج کے رہائشی رکشہ ڈرائیور نے پولیس چوکی کھیوڑہ پر درخواست دی کہ میری تین بیٹیاں ہیں چھوٹی بیٹی جس کی عمر 8 سال کے قریب ہے گلی میں اپنے رکشے میں بیٹھی تھی۔

محلے داروں نے بتایا کہ تنویر نامی شخص بچی کو بہلا پھسلا کر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا رہا اس سلسلے میں کارروائی کی جائے جس پر چوکی انچارج کھیوڑہ ضمیرحسین نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.