حلقہ پی پی 27؛ پی ٹی آئی رہنما میجر فیض احمد فیض کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور

0 114

پنڈدادنخان: امیدوار صوبائی اسمبلی میجر (ر) فیض احمد فیض کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور، فیض احمد فیض نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما امیدوار براے صوبائی اسمبلی میجر (ر) فیض احمد فیض کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل مشروط طور پر منظور کر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے آج اپیل پر فیصلہ سنایا، میجر (ر) فیض احمد فیض الیکشن پراسس کے دوران اپنی ڈیلول نیشنیلٹی پر کلیرنس دیں گے۔

میجر (ر) فیض احمد فیض نے گفتگو کرتے ہوئے کہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا، تحریک انصاف کے میگا پراجیکٹس تحصیل پنڈدادنخان کیلئے ایک تحفہ ہیں جن کا تسلسل جاری رہے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.