برساتی پانی سے پنڈدادنخان کے علاقہ واڑہ پھپھرہ میں مکانات زمین بوس، 2 افراد زخمی

0 106

پنڈدادنخان: برساتی پانی سے پنڈدادنخان کے علاقہ واڑہ پھپھرہ میں مکانات زمین بوس، 2 افراد زخمی، اپنی مدد آپ کے تحت مقامی افراد نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں واڑہ پھپھرہ میں برساتی پانی سے چار سے زائد مکانات زمین بوس جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، مساجد میں اعلانات کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

معروف سماجی رہنما محمد عنایت مقدر حسن نے پنجاب حکومت، ضلعی انتظامیہ اور اے سی پنڈدادنخان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح کے وقت برساتی پانی جو کہ کافی دنوں سے گاؤں کے اردگرد کھڑا تھا کی زد میں آکر چار مکان گر گئے، نکاسی آب سمیت دیگر مسائل کے باعث غریب لوگوں کی عمر بھر کی جمع پونجھی ختم ہو گئی ہے، نگران حکومت ہنگامی بنیادوں پر انکی بحالی کے اقدامات اٹھائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.