پنڈدادنخان اور کھیوڑہ پولیس کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کارروائی، 2 موٹرسائیکل چور گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان اور انچارج چوکی کھیوڑہ کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف رواں ہفتے دوسری اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کر لئے۔
ملزمان کی شناخت اکرام اللہ، احتشام اور نعمان کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے قبضہ سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمدکر لیے گئے، ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان کی چوکی کھیوڑہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او پنڈدادنخان اور انچارج چوکی کھیوڑہ کو شاباش دی۔