پنڈدادنخان میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، نامعلوم ڈکیت زیور اور نقدی لوٹ کر فرار

0 97

پنڈدادنخان میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، نامعلوم ڈکیت زیور اور نقدی لوٹ کر فرار، تحصیل بھر میں گداگروں کے روپ میں مشکوک افراد کے اضافے کے باعث جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے محلہ کوٹ کلاں میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی، نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر گھر والوں کو کمرے میں بند کر دیا اور نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لے اڑے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل بھر کے گلی محلوں میں گداگروں کے روپ میں مشکوک افراد کا غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل بھر میں گداگروں اور مشکوک افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کی جانچ پڑتال کرے اور جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے تا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.