للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر ناقص حکمت عملی کے باعث عوام کیلئے وبال جان بن گئی

0 86

پنڈدادنخان: للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیرناقص حکمت عملی کے باعث عوام کیلئے وبال جان بن گئی، بارش کے بعد جگہ جگہ سے روڈ بلاک رہنا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنا معمول بن گیا، کنٹریکٹرز سمیت انتظامیہ بھی منظر سے غائب ہوتی ہے، خراب موسم کے باعث عوام اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیاں نکالنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کو موٹروے سے ملانے والی واحد سڑک پنڈدادنخان تا جہلم زیر تعمیر ڈیول کیرج وے عوام کے لیے وبال جان بن گئی، ناقص حکمت عملی کے تحت پوری سڑک کو اکھاڑا گیا جس کے باعث ٹریفک جام رہنا اور حادثات معمول بن چکے ہیں۔

بارش کے موسم میں اس سڑک پر سفر کرنا ناممکن ہوجاتا ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کنٹریکٹرز سمیت انتظامیہ بھی منظر سے غائب ہوتی ہے، چند روز قبل بھی گول پور کے مقام پر مسافر بس الٹ گئی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر ضروری طور پر برساتی نالوں کے پل کا رخ موڑ دیاگیا جس سے پانی آبادی میں داخل ہوگا اور برسات کے موسم میں علاقہ مکینوں کے لیے مشکل کا باعث بنے گا، اس ساری صورت حال کے پیش نظر کنٹریکٹرز سمیت انتظامیہ بھی منظر سے غائب ہوتی ہے۔

شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ روڈ کی تعمیر کا کام جلد مکمل کروانے کے موثر اقدامات کیئے جائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.