پنڈدادنخان میں بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرانے سے ٹرک میں بیٹھے 3 افراد زخمی

0 107

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرانے سے ٹرک میں بیٹھے تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ بھیلوال میں دو افراد ٹرک کی چھت پر سوار اور ایک شخص ٹرک کے اندر بیٹھا تھا ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرانے کی وجہ سے تینوں افراد کو کرنٹ لگا۔ کرنٹ لگنے سے 35سالہ گلزار ولد محمد یاور، 28 سالہ شاہد اقبال ولد محمد اقبال اور 30 سالہ محمد جاوید ولد محمد انور شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.