منگلا پولیس نے نجی ہوٹل پر غل غپاڑہ کرنے والے 4 شرابیوں کو دھر لیا

0 36

دینہ: ایس ایچ او منگلا ملک نثار معہ ٹیم کی فوری کارروائی، شراب کے نشے میں دھت ہو کر نجی ہوٹل پر غل غپاڑہ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگل املک نثار معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کے نشے میں دھت ہو کر نجی ہوٹل پر غل غپاڑہ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت حیدر، وقار، حسن اور نعمان کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان نجی ہوٹل پر شراب پی کر غل غپاڑہ کر رہے تھے، ایس ایچ او منگلا اور ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کا میڈیکل کروایا گیا ہے جو مثبت آیا، ملزمان کے قبضہ سے رائفل 223 بور، پسٹل 9MM معہ روندز اور بلیک ویگو ڈالا برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ شہریوں کی جان و مال کو مشکل میں ڈالنے والوں کو آئنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.