خوشخطی کے مقابلوں کا انعقاد، کھیوڑہ کے ہونہار طالب نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

0 79

پنڈدادنخان: خوشخطی کا کمپٹیشن رین بو میگا ایونٹ کی طرف سے اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے 80سکولوں کے طلباء و طالبات نے خوشخط لکھائی کروانے کے لیے ٹیسٹ دیئے۔

کھیوڑہ برانچ سے حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں سے محمد حذیفہ ملک نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دارارقم سکولز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل اور دارارقم سکول کھیوڑہ کیمپس کے ڈائریکٹر عبدالاحد احمد گوندل نے تقریب میں محمد حذیفہ ملک کو گولڈ میڈل سے نوازا۔

سیاسی سماجی شخصیات نے محمد حذیفہ ملک کو گولڈ میڈل ملنے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔ محمد حذیقہ کا کہنا ہے کہ میری کامیابی کے پیچھے میرے والدین کی دعائیں اور استاتذہ کی محنت ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.