صوبائی الیکشن 2023؛ حلقہ پی پی 27 سے 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

صوبائی الیکشن 2023؛ پنڈدادنخان میں بھی سیاسی میدان سج گیا، حلقہ پی پی 27 سے 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، پس پردہ سیاسی رابطوں اور جور توڑ کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے۔
حلقہ پی پی 27 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں راجہ شاہنواز، چوہدری فیصل فرید، حاجی ناصر للِہ، سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر حسین گوندل، سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد، کرنل (ر) زاہد شیرازی اور میجر (ر) فیض شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے مزید دو دن کا اضافہ کر دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للِہ نے سابقہ ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان کی قیادت میں میں بڑے جلوس کے ساتھ اے سی آفس پنڈدادنخان میں کاغذات جمع کروائے، کندوال سے داراپور تک مقامی قائدین کے علاوہ ان کے ہمراہ کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ شاہنواز احمد آباد سے بڑے جلوس کے ساتھ پنڈدادنخان پہنچے جبکہ میجر (ر) فیض احمد فیض نے گزشتہ روز خاموشی سے اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے تھے۔ اے سی آفس پنڈدادنخان کی طرف سے امیدواروں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔
سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر حسین گوندل اور عوامی تحریک (منہاج القرآن) کی طرف ابرار شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں جبکہ سابقہ تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن ضلع جہلم کرنل (ر) زاہد شیرازی ایک بڑے جلوس کے ہمراہ اے سی آفس پنڈدادنخان پہنچے اور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
راجہ افتخار احمد شہزاد، کرنل زاہد شیرازی کے ساتھ اپنی دھرتی اپنا راج کےامیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 67 چوہدری عابد اشرف جوتانہ اے سی آفس ان دونوں امیدواروں کے ساتھ پہنچے، اس موقع پر راجہ قاسم سابق ضلعی چیئرمین جہلم، مشہور بزنس مین راجہ لیاقت علی آف چک شادی سمیت علاقے کی بڑی سیاسی شخصیات اپنی دھرتی اپنا راج کے اتحاد کے ساتھ نظر آئیں۔
الیکشن کے سلسلے میں پس پردہ سیاسی رابطوں اور جور توڑ کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے۔