پی پی 27؛ چوہدری نذر حسین گوندل اور راجہ افتخار شہزاد سمیت 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

0 63

پنڈدادنخان: سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر حسین گوندل، راجہ افتخار احمد شہزاد اور ناصر جاوید سدھووال سمیت 17 امیدواروں نے حلقہ پی پی 27 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر حسین گوندل نے حلقہ پی پی 27 جہلم 3 سے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرا دیئے۔

معروف بزنس مین معروف سماجی شخصیت ناصر جاوید سدھووال نے سابق چیئرمین ضلع جہلم راجہ قاسم علی خان اور سابق تحصیل ناظم اپنی دھرتی اپنا راج کے روح رواں چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے۔

سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد نے بڑے جلوس کے ساتھ اے سی آفس میں کاغذات جمع کرائے، انکے ساتھ امیدوار برائے ایم این اے چوہدری عابد اشرف جوتانہ، سابق چیئرمین ضلع جہلم راجہ قاسم علی خان، معروف بزنس مین معروف سماجی شخصیت ناصر جاوید سدھوال سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

راجہ افتخار احمد شہزاد سمیت اب تک 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرا دیئے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.