صوبائی الیکشن 2023؛ حلقہ پی پی 27 کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کا دفتر ریٹرننگ آفیسر کا کیمپ آفس قرار

0 52

پنڈدادنخان: صوبائی الیکشن 2023، صوبائی حلقہ پی پی 27 جہلم III کے لیے دفتر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو کمیپ آفس ریٹرننگ آفیسر قرار دے دیا گیا۔

ضلعی ہیڈ کوارٹر سے طویل فاصلے کے باعث کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے والے امیداروں کی اپیل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حلقہ پی پی 25 جہلم I کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا آفس بطور دفتر ریٹرننگ آفیسر استعمال ہوگا، جبکہ پی پی 26 جہلم II کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفس بطور ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیئے، الیکشن برائے صوبائی اسمبلی کے لیے پنڈدادنخان کے دفتر اسسٹنٹ کمشنر کو ریٹرننگ آفیسر کا کیمپ آفس قرار دینے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔

قبل ازیں پنڈدادنخان کے ریٹرننگ آفیسر کا دفتر جہلم شہر میں ہونے کی وجہ سے امیداروں کو کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے میں سخت مشکلات کا سامنا تھا امیداروں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم جنرل نے پنڈدادنخان اسسٹنٹ کمشنر دفتر کو کیمپ آفس برائے ریٹرننگ آفیسر قرار دے دیا ہے۔

حلقہ پی پی 25 کی سیٹ پر امیداروں کو کاغذات اسسٹنٹ کمشنر دینہ دفتر میں جمع کروانے ہوں گے جبکہ 26 جہلم II کے لیے دفتر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفس میں کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.