تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل حل کرنا اور عوام کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انور علی کانجو

0 9

پنڈدادنخان: شہر میں اوورسپیڈ سے گا ڑی چلانے غیر قانونی پارکنگ اورپریشر ہارن کا استعما ل کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان کے صحافیوں کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخا ن کی شہر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران کوتنبیہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب (ر)پنڈدادنخان کے نوجوان صحافیوں سلیمان شہباز اور چوہدری اعجاز محمود نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو سے ملاقات کرتے ہوئے تحصیل بھر میں مختلف مسائل کی نشاندہی کی جس پر انور علی کانجو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ میٹنگ کی اور کہا کہ شہر میں پریشر ہارن اور چوکوں میں غیر قانونی پارکنگ پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئیں۔

انہوں نے کہا کہ کرایہ پنجاب حکومت کے مقررہ کردہ کرایہ نامے کے مطابق وصول کیے جائیں، لاری اڈوں پر مسافروں کی سہولت کیلئے موثر انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ انور علی کانجو نے کھاد ڈیلروں سے بھی میٹنگ کی اور انکو سختی سے تنبیہ کی کہ زائد قیمت پر کھاد فروخت نہ کی جائے اور کھاد کی کوالٹی اچھی ہونی چاہیے تاکہ فصلوں کی پیداوار بھی اچھی ہوسکے، کسانوں کے لیے آسانی ہوگی تو زراعت بھی اچھی ہوگی۔

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے تحصیل بھر کا دورہ بھی کیا اور مختلف پٹرول پمپوں کے پیمانوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ زیادہ ریٹ وصول کرنے والوں کو جرمانے بھی کیے۔

انور علی کانجو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں بے ضابطگی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل حل کرنا اور عوام کو سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے، میڈیا نشاندہی کرے انشاءاللہ قانون کے مطابق معاملات حل کیے جائیں گے، کسی بھی عام شہری کو کوئی بھی مسئلہ ہو وہ کسی بھی وقت بنا سفارش کے میرے دفترآسکتا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو سے مطالبہ کیا ہے کہ اوور لوڈنگ کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھی ایکشن کا لائحہ عمل بنایا جائے تاکہ اس مسئلہ پر بھی قابو پایا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.