پی پی 27؛ راجہ شاہنواز کو نامزد کرنے سے پی ٹی آئی کو سیاسی نقصان کا اندیشہ ہے۔ میجر (ر) فیض احمد

0 103

پنڈدادنخان: میجر (ر )فیض احمد نےکہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان نے جس طرح عوامی شعور کو بیدار کیا، امیدواروں کی نامزدگی میں فیصلوں پر نظر ثانی کریں، راجہ شاہنواز کو نامزد کرنے سے تحریک انصاف کو سیاسی نقصان کا اندیشہ ہے، عوامی رائے کے خلاف امیدوار نامزد کریں گے تو پی ٹی آئی کو حلقہ پی پی 27 سے ناقابل تلافی نقصان ہونے کا اندیشہ رہے گا۔

متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 میجر (ر) فیض احمد فیض نے تحصیل پریس کلب (ر )پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ شاہنوازعلی خان میرے عزیز ہیں مگر صوبائی اسمبلی میں عوامی نمائندگی ان کے بس کا کام نہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 27 سے راجہ شاہنواز علی خان کو امیدوار نامزد کررہی ہے جس سے تحریک انصاف کو سیاسی نقصان کا اندیشہ ہے۔

میجر فیض نے کہا کہ جب راجہ ناصر علی خان (مرحوم) نے صوبائی اسمبلی تک رسائی حاصل کی وہ وقت اور تھا اب 2023 ہے عوام باشعور ہوچکے ہیں۔ حلقہ کے عوام اب نہ تو آزمائے ہوؤں کو آزمانے کی دہرائی کرنے کے حق میں ہیں اور نہ ہی جھوٹے دعووں وعدوں اور سنہرے خواب پسند کرتے ہیں۔

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے کہا کہ اگر عمران خان سمیت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت عوامی رائے کے خلاف امیدوار نامزد کریں گے تو پی ٹی آئی کو حلقہ پی پی 27 سے ناقابل تلافی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.