ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات، چور طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات، چور طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار، پولیس نے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کی حدود بڑاگواہ میں رات کے وقت اظہرمحمدولد محمد محمود کے گھر نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر گھر سے ستر ہزار مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر رفو چکر ہو گئے۔
اظہر محمد دینہ میں عارضی رہائشی پذیر ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر لئے جبکہ پولیس اظہر محمد ولد محمد محمود کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ میں بتایاگیا کہ دو عدد طلائی کانٹے اور ایک زنانہ انگوٹھی تھی، ان کے علاوہ ڈنر سیٹ اور جوسر مشین تھی۔ پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔