پنڈدادنخان کا رہائشی پاک فوج کا جوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید

0 131

پنڈدادنخان: نواحی گاؤں گولپور کے رہائشی پاک فوج کے جوان محمد وقار گوندل راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے، نماز جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ گولپور میں ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں گولپور کے رہائشی پاک فوج کے جوان محمد وقار راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے شہید ہو گئے، محمد وقار راولپنڈی میں تعینات تھے، ایک بزرگ شہری کے ساتھ ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری کو بچاتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

محمد وقار کو نماز جنازہ کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ محمد وقار ریسکیو 1122 پنڈدادنخان آفس میں تعینات ہردلعزیز راسب خان کے چچا تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.